نئی دہلی،23مارچ (یو این آئی) مرکزی پارلیمانی امور اور وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مسٹر مختار عباس نقوی نے کہا کہ مودی حکومت کے برسر اقتدارآنے کے بعد بے قصور مسلم نوجوانوں کی دہشت گردی اور وطن مخالف سرگرمیوں کے نام پر گرفتاری اور استحصال پر لگام لگا ہے ۔مسٹر نقوی نے یہا مرکزی اقلیتی کمیشن کی10ویں سالانہ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقلیتوں کی تر
قی کے ساتھ ساتھ ان کا تحفظ بھی ضروری ہے ۔اقلیتوں کو اقتصادی، سماجی اور تعلیمی سطح پر مضبوط بنانے سے ہی انہیں ترقی حاصل ہو سکتی ہے اور اسی کے ذریعہ انھیں مین اسٹریم میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں کے درمیان مثبت ماحول پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے دہشت گرد تنظیمیں مسلم نوجوانوں کو گمراہ کرنے یا اپنی شیطانی حرکتوں کا حصہ بنانے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ ہندوستانی مسلمانوں کے دہشت گردی کے تعلق سے سخت رویے کی وجہ سے وطن مخالف طاقتیں الگ تھلگ پڑتی جارہی ہیں۔