جنیوا:اقوام متحدہ نے سری لنکا سے آج کہا کہ وہ اپنی فوج کو کنٹرول کرے اور تمل باغیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف مقدمہ چلائے ۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زردئي رعد الحسین نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کے لئے مؤثر عدالتی نظام قائم کیا جانا چاہیے اور اس میں ایک بین الاقوامی جج کو بھی شامل کرنے کے ساتھ گواہی دینے کے لئے آنے والے گواہوں کو پوری سکیورٹی فراہم کی جانی چاہیے ۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے شمال مشرقی حصے کے خانہ جنگی میں فوج اور تمل باغیوں دونوں نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔ اس لئے ان جرائم کے لئے ذمہ دار دونوں فریق کے لوگوں کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہیے ۔