ماسکو ۔21مارچ(یو این این)روسی
نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو بین الاقوامی امور میں مرکزی کردار ادا کرنا چا ہئے اور روس اقوام متحدہ کے ایک بانی کی حیثیت سے عالمی معاملات میں اس تنظیم کے کلیدی کردار کی مستقل حمایت کرتا ہے۔ ماسکو میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں پیو ٹن نے کہاکہ روسی حکام بین الاقوامی بحرانوں کے تصفیے کی خاطر بان کی مون کی سرگرم و موثر کوششوں کی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ روسی قیادت کے ساتہ انکے مذاکرات کا بنیادی مقصد براہ راست روس یوکرائن مذاکرات کیلئے زمین ہموار کرنا ہے۔ ماسکو کے بعد بان کی مون کیف کیلئے روانہ ہونگے جہاں وہ نئی یوکرائنی قیادت سے مذاکرات کریں گے۔