بیروت: شام میں برسرپیکار فریقوں کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت باغیوں کے زیر قبضہ زبدانی قصبے سے جنگجوؤں اور زخمیوں کو ترکی منتقل کرنے کے لئے بسیں اور ایمبولینس گاڑیاں آج شام کی سرحد میں داخل ہوگئیں۔ یہ اطلاع باغیوں کے زیر کنٹرول قصبے میں موجود جنگجو گروپ کے ذرائع نے دی ہے ۔ لبنان کی سرحد کے نزدیک واقع شہر زبدانی میں گزشتہ کئي مہینوں سے مقید رکھے جانے والے ان جنگجوؤں کو اس معاہدے کے تحت بحفاظت بیروت ایئر پورٹ پہنچایا جائے گا، جہاں سے انہیں اپنی آخری منزل ترکی میں انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کی نگرانی میں پہنچایا جائے گا۔ وہیں دوسری طرف باغیوں کے زیر کنٹرول شمال مشرقی صوبہ ادلب میں دو شیعہ قصبوں سے تقریبا 300 خاندانوں کو زمینی قافلے کی شکل میں ترکی کی سرحد پر پہنچایا جائے گا، جہاں سے انہیں بیروت لایا جائے گا۔