سڈنی: آسٹریلیا اگلی دہائی کے اواخر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کےلئے درخواست دے گا۔آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے کہا کہ “آسٹریلیا 30۔2029 کی مستقل سیٹ کے لئے اپنی درخواست میں سیکورٹی کو لاحق چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے اور زیادہ بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی کرے گا۔محترمہ جولی نے نیویارک میں دولت اسلامیہ اور اس طرح کی دیگر تنظیموں سے نمٹنے کےلئے امریکی صدر بارک اوبامہ کے ذریعہ منقد کی گئی میٹنگ میں اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔آسٹریلیا کی پچھلی دو سالہ میعاد 2014 کے دسمبر میں ختم ہوئی تھی جس میں محترمہ جولی نے غیر ملکی شدت پسندوں کے خطروں پر عالمی ردعمل کو صحیح سمت دینے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پانچ مستقل اور 10 غیر مستقل ارکان ہوتے ہیں۔