کراچی(ایجنسی) پاکستان کے معروف بینکنگ گروپ الائیڈ بنک نے اسلامک بینکنگ کا آغاز کر دیا ہے، پہلی شریعہ برانچ کا افتتاح لاہور میں ہو گیا۔ ڈیفنس لاہور میں الائیڈ بینک کی پہلی شریعہ برانچ کا افتتاح ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان سعید احمد نے کیا۔ تقریب میں بینک کے چئیرمین، ڈائریکٹرز، سی ای او اور چیف اسلامک بنکنگ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران بتایا گیا کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے الائیڈ بنک کو اسلامک بنکنگ کا لائسنس جاری کیا ہے ج
کے بعد ڈیفنس فیز فائیو کی برانچ کو شریعہ برانچ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔