کیلگری:کناڈامیں فورٹ میکمرے کے نزدیک جنگل میں شدید آگ لگنے کی وجہ سے البرٹا میں ہزاروں لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے ۔البرٹا انتظامیہ نے کل دیگر ریاستوں سے مدد طلب کی اور ساتھ ہی لوگوں کو شہر سے نکالنے کی مہم میں مددمانگی۔مقامی انتظامیہ نے فورٹ میکمرے کے سبھی رہائشیوں سے علاقہ چھوڑنے کی اپیل کی ہے جس سے شہر کے 80ہزار افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے ۔یکم مئی کو6540مربع فٹ اراضی میں لگی آگ نے شدید شکل اختیار کر لی ہے اور وہ جنوب کی سمت بڑھتی جارہی ہے جس سے لوگوں کو شمال کی سمت منتقل ہونا پڑرہا ہے ۔البرٹا کے وزیراعظم رچیل نوٹلی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ،”آگ لگنے کی وجہ سے اس ریاست کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنا پڑا ۔ہمیں مزید کیمپ لگانے ہیں۔ابھی ہمارے پاس چھ ہزار لوگوں کے رہنے کی گنجائش ہے ۔مسٹر نوٹلی نے کہا کہ آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔فورٹ میکمرے ہوائی اڈے سے کئی پروازیں رد کردی گئی ہیں۔کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹوڈونے ٹویٹ کر کے کہا،”فورٹ میکمرے میں آگ لگنے سے متاثر افراد کے تئیں میں اظہار افسوسو کرتاہوں،وہ سلامت رہیں اور علاقہ خالی کرنے کے حکم پر عمل کریں۔”