متضاد اطلاعات ہیں، بین روہڈز، کچھ نہیں کہہ سکتے: وائٹ ہاوس
امریکا نے داعش کے سربراہ اور خلیفہ ابوبکر البغدادی کے ایک امریکی فضائی کارروائی کے دوران مبینہ طور پر زخمی ہو جانے کی اطلاعات کی آج چوتھے دن بھی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا ہے۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان نے اس امر کا اظہار آج منگل کے روز کیا ہے، تاہم ابھی وائٹ ہاوس کے ترجمان کی اس بارے میں گفتگو کی تفصیلات کا انتظار ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے دیگر ذرائع سے سامنے والی اطلاعات کے مطابق امریکا کی طرف سے ہفت
ے کے روز علی الصبح ایک فضائی کارروائی میں داعش کی گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
تاہم امریکا نے اس واقعے میں البغدادی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات کے بارے میں مسلسل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
دریں اثناء ”ایشیا پیسفکک اکنامک کو آپریشن ” کی چین میں جاری کانفرنس کی سائیڈ لائینز میں امریکی قومی سلامتی کے لیے نائب اور تذویراتی ابلاغ کے لیے مشیر بین روہڈز نے کہا ہے ” اس بارے میں متضاد اطلاعات آ رہی ہیں، کہ البغدادی امریکی حملے میں زخمی ہوا تھا یا نہیں۔”