واشنگٹن:امریکی فوج نے صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے تربیتی کیمپ پر ڈرون سے حملہ کیا جس میں ڈیڑھ سو سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
محکمہ دفاع پنٹاگن کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے اس حملے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کامیاب حملہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس محکمہ کو ایسی اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور وہ صومالیہ میں امریکہ اور افریقی یونین کی افواج کے لئے خطرہ بن گئے تھے ۔ افریقی یونین کی امن بردار فوج نے الشباب کے دہشت گردوں کو صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو سے 2011 میں کھدیڑ دیا تھا لیکن ملک کے دیگر حصوں میں یہ تنظیم اب بھی وہاں کی حکومت کے لئے ایک چیلنج بنی ہوئی ہے ۔