ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر فوجی اور ان کے خاندانوں کے افراد ہیں الجزائر میں ایک فوجی بار بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں سوار 78 میں سے 77 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک فوجی زندہ بچ گیا ہے۔
مقامی ٹی وی چینل ’الانہار‘ کے مطابق یہ ہرکولیس سی 130 طیارہ صوبے ام البغی کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
طیارہ ام البغی اورقسنطينۃ کے درمیان پرواز پر تھا جب اس کا کنٹرول ٹاور سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا۔
اعلیٰ فوجی اہلکار کرنل لحمادی بوغرن نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ طیارہ جبل فرطاس کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جو کہ دارالحکومت الجئرز سے 380 کلومیٹر کے فاصلے پر جانبِ مشرق واقع ہے۔
طیارے میں سوار خواتین اور بچوں سمیت ستتر افراد کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں تاہم ایک فوجی اہل کار معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے۔ وہ اب فوجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اوران کے سر پر چوٹیں آئی ہیں۔
فوجی حکام نے کہا ہے کہ طیارے میں صرف 78 افراد سوار تھی 103 نہیں۔ اس سے پہلے ملک کے میڈیا مںی حکام کے حوالے سے بتایا جا رہا تھا کے طیارے میں 103 افراد سوار تھے۔
جائے حادثہ دارالحکومت الجئرز سے 380 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر فوجی اور ان کے خاندان کے افراد بتائے تھے۔
ایک فوجی اہلکار کرنل ہمدی بوگرن نے سرکاری ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ شاید خراب موسم اور تیز ہوائیاں اس حادثے کا باعث بنیں ہیں۔
اس سے قبل 2003 میں ائر الـجئر کا بوئنگ 737 طیارہ اڑتے ہی تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 103 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔