قاہرہ: القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے ابوبکر البغدادی کی زیر قیادت اسلامک اسٹیٹ کی سرگرمیوں کو غلط قرار دیا ہے ۔ایمن الظواہری نے انٹر نیٹ پر جاری کردہ ایک آڈیو ٹیپ میں کہا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ اور اس کی قیادت کو غلط قرار دیا ہے لیکن القاعدہ کے اراکین عراق اور شام میں امریکہ کی زیر قیادت اتحادی ملکوں کے خلاف لڑائی میں اس کا ساتھ دے سکتے ہیں۔الظواہری نے کہا ہے کہ وہ خلافت والی ریاست اور خلیفہ کی حکومت تسلیم نہیں کرتے ۔