یمن میں کئے جانے والے دو جداگانہ خود کش حملوں میں یمن کے تیرہ فوجی جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ صوبہ ابین کے المحفد نامی قصبے پر کیا گیا جس کے نتیجے میں چار فوجی جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہوئے ۔ یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری فورسز نے گزشتہ روز صوبہ شبوہ میں القاعدہ سے وابستہ عناصر کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے کم از چار دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔ واضح رہے کہ یمن کی فوج نے یمن کے دو صوبوں ابین اور شبوہ میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر وسیع پیمانوں پر کاروائی شروع کردی ہے۔