ریاض میں فلسطینی انتظامیہ کے سفیر باسم الآغا کا اعلان
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں فلسطینی انتظامیہ کے سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کی زیارت کے خواہش مند سعودی شہریوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
ریاض میں فلسطینی سفیر باسم الآغا کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ القدس کی زیارت کے خواہش مند افراد کو مدد فراہم کرنے کے قابل ہے۔ سعودی اخبار ‘الوطن’ سے بات
کرتے ہوئے فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ القدس کی زیادہ اسلامی فریضہ ہے۔
باسم الآغا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ہٹ دھرمی کے باوجود ہم سعودی شہریوں کے سفر القدس میں سہولت پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔