القلمون میں شامی فوج اور حزب اللہ کی مشترکہ کاروائی میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
لبنان و شام کی سرحد پر واقع اہم علاقے القلمون میں دہشتگردوں کے خلاف حزب اللہ اور شامی فوج کی بڑی کاروائی کا پہلا مرحلہ، مکمل ہوگیا ہے۔ کاروائی کے پہلے مرحلے میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور علاقے کی اہم پہاڑیوں پر حزب اللہ کا کنٹرول ہوگیا ہے- لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کر
نے کے لئے فوجی کاروائی بدستور جاری رہے گی۔ القلمون، عسکری اہمیت کا حامل ایک ایسا اہم علاقہ ہے کہ جس پر کنٹرول ہو جانے سے دہشتگردوں کی مدد کے تمام راستے بند ہوجائیں گے اور دمشق کے تمام مضافاتی علاقوں سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کئے جانے میں بہت مدد ملےگی۔ لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور شامی فوج، ان تمام علاقوں میں اپنے ٹھکانے مضبوط کر رہی ہیں کہ جن پر ان کا کنٹرول ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کاروائی کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب دوسرے مرحلے کے آغاز کی تیاری، پوری ہوچکی ہے۔