سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ایک پاکستانی شدت پسند کو مبینہ طور پر القاعدہ کی ذیلی تنظیم ’’النصرہ فرنٹ‘‘ سے روابط کے الزام میں اڑھائی برس قید کی سزا سنائی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض کی فوج داری عدالت کے تفصیلی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد ایک عسکریت پسند پر شام
میں سرگرم النصرہ فرنٹ جنگجوئوں کے ساتھ ای میل کے ذریعے روابط اور افغانستان میں جنگجو بھجوانے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں، جس کےبعد اسے اڑھائی سال قید سنائی گئی ہے۔
سعودی عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستانی جنگجو پر خود بھی افغانستان کے سفر اور وہاں پر جنگ میں حصہ لینے کے عزم کا پتا چلا ہے۔ نیز اس نے چار سعودی شہریوں کو بھی افغانستان کے سفرکے لیے مالی معاونت کی ہے۔