الور، 22 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج الور پارلیمانی حلقے میں کانگریس امیدوار کے لئے روڈ شو کیا۔ اس سیٹ سے کانگریس نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جتیندر سنگھ کو اتار اگیا ہے۔کانگریس نائب صدر آج صبح یہاں پہنچے اور روڈ شو میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ اسی سیٹ پر آئندہ 24 اپریل کو ووٹنگ ہونے جارہی ہے۔ روڈ شو میں مسٹر گاندھی کے ساتھ سچن پائلٹ سمیت کئی لیڈران نے شرکت کی۔ اس سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے یوگا گرو بابا رام دیو کے قریبی سمجھے جانے مہنت چند ناتھ یوگی کو میدان میں اتارا ہے۔