بارہ بنکی:دوا ، پڑھائی اور آبپاشی مفت ہو گی ۔ اس نعرے کو سچ کر رہی ہے موجودہ ریاستی حکومت۔ حکومت بننے سے قبل جو وعدے سماجو ادی پارٹی نے عوام سے کیا تھا ان کو ترجیحی بنیاد پر پورا کرنے کا کام حکومت کررہی ہے۔ مذکورہ خیال آج دیوا میں عوامی صحت مرکز میںالٹراساو¿نڈ مشین کے افتتاح کے موقع پر صدر رکن اسمبلی سریش یادو نے ظاہر کیا۔ضلع مجسٹریٹ یوگیشور رام مشرا نے کہا کہ دیوا عوامی صحت مرکز ضلع کا ایسا پہلا مرکز ہے جہاں سب سے پہلے الٹراساو¿نڈ مشین لگائی گئی ۔