ہاﺅسٹن ۔کولمبیا کے سانٹیاگو گرالڈو نے اسپین کے دوسرے سینئر ٹامی رابرےڈو کو شکست دے کر الٹ پھےر کرتے ہوئے آج یہاں امریکی مرد کلے کورٹ اے ٹی پی ٹینس چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا، جس میں دو دیگر سینئر ہسپانوی کھلاڑیوں نے بھی جگہ بنا لی۔ گرالڈو نے رابرےڈو پر 6-3 ، 6-4 سے جیت درج کی ، جو ہاﺅسٹن ٹورنامنٹ میں آغاز کر رہے تھے۔ اسپین کے تیسرے سینئر اور یہاں گزشتہ سال کے نائب فاتح نکولس المارگو نے امریکہ کے مائیکل رسل کو 6-2 ، 6 – 3 سے براہ راست سیٹوں میں پست کیا جبکہ چوتھے سینئر فرنانڈو ورڈاسکو نے دوسرے راو¿نڈ میں امریکہ کے سٹیو جانسن کو 6-0 ، 4-6 ، 6-3 سے شکست دی۔المارگو کا سامنا 21 سالہ جیک ساک سے ہوگا جنہوں نے جرمنی کے بینجمن بیکر کو 6-4 ، 6-3 سے شکست دی۔ وہیں ورڈاسکو کی مقابلہ امریکہ کے ڈونلڈ ینگ سے ہوگا جنہوں نے چھٹے ترجیحی ارجنٹائن کے جوآن موناکو کو 6-7 ، 6-4 ، 6-3 سے شکست دی۔ کولمبیا کے اےلےجاندرو گوجالےج بھی اپنے پہلے اے ٹی پی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے اسپین کے فلیسیانو لوپیز کے ریٹائر ہونے کی وجہ سے اگلے دور میں جگہ بنائی۔ گوجالےج 6-3 ، 2-0 کی برتری بنائے تھے ، تب لوپیز نے الرجی کی وجہ سے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔