لکھنؤ:راجدھانی میںالگ الگ سڑک حادثوں میںموت ہوگئی ۔ سروجنی نگر کے انورا گاؤں کے رہنے والے ہوٹل منتظم راکیش یادو کا ۲۲سالہ بیٹا نونیت آشانہ واقع پٹرول پمپ پر کام کرتاتھا۔ بتایاجاتاہے کہ دوشنبہ کی صبح گھرسے وہ اپنی اسکوٹی سے ڈیوٹی جارہاتھاراستے میں نادرگنج فیکٹری ایریا کے نزدیک کنٹینر نے زور دارٹکر ماردی ۔ حادثہ میں وہ شدید طور پرزخمی ہوگیا۔ اطلاع پر موقع پرپہنچی پولیس نے اس کوعلاج کے لئے ٹراماسنٹر میں داخل کرایا ۔جہاں اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے حادثہ کی خبر اس کے کنبہ والوں کودی۔ دوسری جانب سروجنی نگر کے اموسی تیل ڈپو کے نزدیک ٹینکر کے نیچے آرام کررہا کھیری ضلع کا رہنے والا ٹینکر کلینر ۰۲سالہ ہری کرشن مشرا اتوار کی شام ایک ٹینکر کی زد میں آکر زخمی ہوگیا ۔اسے ٹراماسینٹر میں بھرتی کرایاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔اس کے علاوہ مال کے گنجی کھیڑا گاؤں کارہنے والارمیش اپنی ماں ۵۶سالہ کھیامہ کے ساتھ نبی پناہ کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑاتھا اسی درمیان ایک تیز رفتارموٹرسائیکل نے رمیش کی ماں کوٹکر ماردی۔حادثہ میںبزرگ خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ اطلاع پاکر پہنچی پولیس نے تفتیش کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔