گورکھپور (نامہ نگار) شہر میں دولاشیں برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ان میں سے ایک شخص کا بے رحمی سے قتل کیاگیا ہے جب کہ دوسری لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق کسیہار ٹولہ کے باشندے سمپت وشوکرما کا بیٹا شکل وشو کرما کوری رام کے بھٹہا گائوں میں برہی کا کام کرتاتھا آج صبح وہ کام پر گیاہواتھا لیکن دیر رات تک وہ گھر واپس نہیںپہنچا ۔گھر والے اسے مختلف مقامات پرتلاش کرتے رہے لیکن اس کا سراغ نہیں مل سکا۔گھر والوں نے پولیس کو سمپت کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔دوپہر کے وقت بجرا پور کے قریب جھاڑیوں میں راہگیروں نے ایک نوجوان کی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس رام سکل کے گھر والوں کوساتھ لیکر جائے موقع پر پہنچی جہاں گھروالوں نے لاش کی شناخت رام سکل کے طورپر کی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو قتل کرنے کے بعد جھاڑیوںمیں پھینک دیاگیا تھا اس کے منہ سے خون نکل رہاتھا۔واردات کے موقع پر لاش کو گھسیٹے جانے کے نشا نات تھے۔ اس کے علاوہ کینٹ علاقہ کے بیتیا احاطے میںبھی ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد کی گئی۔علاقہ کے لوگوںکی ا
طلاع پر کینٹ پولیس نے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس کو کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ لاش کے پاس ایک پانی کی بوتل پڑی ہوئی ملی۔ پولیس کے مطابق نوجوان نشے کا عادی تھا پولیس نے لاش کا پنچ نامہ بھرنے کے بعداسے پوسٹمارٹم کرنے کیلئے بھیج دیا۔