مظفر نگر (بھاشا)ضلع میں علیحدہ علیحدہ وارداتوں میں دونوجوانوں سمیت تین افراد نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ۲۴؍مئی کو سول لائنس علاقہ میں پرشانت کمار (۲۸)نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ ترجمان نے بتایا کہ پرشانت کمار کافی عرصہ سے بے روزگار تھا۔ اس کے والد سبکدوش پولیس افسر ہیں۔ دوسرے واقعات میں گھریلو جھگڑے سے پریشان ایک کسان نے ڈنڈھولی گاؤں میں درخت میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ ایک دیگر واقعہ میں ۴۰سالہ ایک شخص نے چلتی ہوئی ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ نوجوان کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔