کانپور(نامہ نگار)شہر میں گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران نوبستہ اوربگھنو علاقہ میں الگ الگ واقعات میں دوافراد نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ نوبستہ علاقہ کے ہنومت وہار کا باشندہ راج کمار(۴۸) گوندنگر میںسیلون کو مالک ہے۔راج کمارشراب کا عادی تھا۔اسی سلسلے میں اس کا جھگڑاروزانہ گھروالوں کے ساتھ ہوتاتھا ۔کل رات بھی جب راج کمارشراب کے نشے میںگھر پہنچاتواس کارجنی سے تنازعہ ہوگیا۔تنا
عہ کے بعد راج کمار نے خود کوکمرے میں بند کرلیااورپنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلیا۔دوسراواقعہ بگھنوعلاقہ کے نیوری گائوںمیںپیش آیا جہاں شمشیر سنگھ (۴۲)کا اپنے بھائی مہیش کے ساتھ مکان کے سلسلے میںاکثرجھگڑا ہوتارہتا تھا جھگڑے سے پریشان شمشیر سنگھ نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی پولیس نے دونوں کی لاشوںکو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے اورتفتیش شروع کردی ہے۔