الہ آباد:اترپردیش کے الہ آباد میں کوندھیارا حلقہ میں دو فریقوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں پانچ لوگوں کی موت کے بعد زیادہ تر مرد گاؤں چھوڑ
کر فرار ہو گئے ہیں۔ اس معاملے میں آج سات لوگو ں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
اکوني گاؤں میں آبائی زمین پر مندر کی تعمیر کے معاملے میں ایک ہی خاندان کے دو فریقوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں کل پانچ لوگوں کی موت ہو گئی تھی ۔ ہلاک شدگان
میں ایک پولیس سب انسپکٹر بھی شامل ہے ۔
دو فریقوں کے درمیان آبائی زمین پر مندر کی تعمیر کے سلسلے میں کافی دنوں سے کشیدگی چل رہی تھی۔ کل شام اسی معاملے کے تحت دونوں فریقوں کے درمیان ہوئی کہا
سنی کچھ ہی دیر میں فائرنگ میں تبدیل ہو گئی۔فائرنگ سے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ ایک فریق نے 12 لوگوں اور دوسرے فریق نے 14 لوگوں کے خلاف رپورٹ
درج کرائی ہے ۔
راست فائرنگ میں ایک فریق کے تین اور دوسرے فریق کے دو لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ ان میں سے چار افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ایک کی موت اسپتال میں
علاج کے دوران ہو گئی۔
مہلوکین میں ایک فریق کے شیوسیوک (66)، وشوسیوک (60)، ومل چندر (45) شامل ہیں جبکہ دوسر ے فریق میں رام کیلاش (70) اور سریش چندر (38) ہیں۔
اس واقعہ کے بعد میں گاؤں میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے ۔
گاؤں کے مرد گرفتاری کے خوف سے کل رات ہی گاؤں چھوڑ کرفرار ہوگئے پورے گاؤں میں سناٹا چھایا ہوا ہے ۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) آر کے چترویدی نے آج یہاں بتایا کہ دونوں فریق ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں بتایا کہ اکوني گاؤں رہائشی رام کیلاش پانڈے اور
شیو سیوک کے درمیان زمین کے چند ٹکڑوں پرتنازعہ چل رہا تھا۔
شیو سیوک نے کل صبح مندر کی مرمت شروع کی ہی تھی کہ دوسرے فریق کے رام کیلاش اور ان کا بیٹا سریش چندر ( سب انسپکٹر) اپنے لائسنس والا بندوق لے کر آیا اور
کام روکنے کیلئے کہنے لگا۔ دوسری طرف انکار کرنے پر دونوں میں مار پیٹ شروع ہو گئی۔ اس درمیان سریش چندر نے فائرنگ کر دی جس سے دوسرے فریق کے تین
لوگو ں کی موت ہو گئی۔
دوسری طرف فائرنگ سے رام کیلاش پانڈے کی موت ہو گئی۔ بھیڑ نے سریش سے بندوق چھیننے کے بعد اس کی لاٹھی ڈنڈوں سے جم کر پٹائی کر دی جس سے وہ شدید
زخمی ہو گیا۔ اسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی بھی موت ہو گئی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ دونوں فریق کے درمیان یہ تنازعہ 1995 سے چل رہا تھا۔ اس معاملے میں سریش پانڈے کے دادا کابھی گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، جبکہ
شیو سیوک کی بیٹی کا بھی کچھ لوگوں نے 2013 میں قتل کر دیا تھا۔