الہ آباد:الہ آباد ہائی کورٹ نے بلندشہر ضلع میں قومی شاہراہ نمبر 91 پر ماں بیٹی کی اجتماعی آبرو ریزی معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)سے کرانے کا حکم دیا ہے ۔
ہائی کورٹ حکومت کی جانب سے کرائی گئی ابھی تک کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہے ۔عدالت نے کہا ہے کہ اگرپولیس نے گزشتہ ماہ مئی میں اسی شاہراہ پر پیش آئے ایک دیگر واقعہ پر سنجیدگی سے کارروائی کی ہوتی تو ماں بیٹی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا یہ وحشیانہ واقعہ پیش نہیں آتا۔بلندشہر قومی شاہراہ اجتماعی آبروریزی معاملے کی سماعت کررہی چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے اور جسٹس یشونت ورما کی بنچ نے آج یہ حکم دیا ہے ۔