نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے چار ریاستوں اور ایک مرکزی علاقہ میں آئندہ ہونے والے اسمبلی چناؤ کے لئے منظورشدہ سیاسی پارٹیوں کو دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو پر پرچار کے لئے نشریات کا وقت الاٹ کیا ہے ۔
آسام، کیرلا، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور پڈوچیری میں مرحلے وار پولنگ ہونی ہے ۔
یہ سہولت ان ریاستوں کے ہیڈکوارٹروں میں آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کے علاقائی کیندروں میں مہیا کرائی جائے گی اور انتخابی ریاستوں کے اندر دیگر اسٹیشن بھی اسے ریلے کریں گے ۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے ایک آرڈر جاری کیا ہے ۔
ریاستوں کے ریاستی دور درشن کے علاقائی کیندروں اور آل انڈیا ریڈیو کے نیٹ ورکس پر ہر قومی پارٹی کو 45 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔