رام پور (نامہ نگار)اترپردیش کے کابینی وزیر اعظم خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے ذریعہ عائد پابندی کو ختم کرانے کے مطالبے کے سلسلہ میں رضا پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء نے سیاہ پٹی باندھ کر گاندھی سمادھی پر دھرنا دیا۔رضا کالج کے طلباء آج صبح گاندھی سمادھی پر جمع ہوئے۔اور طلباء یونین کے نائب صدر کی قیادت میں دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اس موقع پر یونین کے نائب صدر نے کہا کہ کابینی وزیر کے خلاف پابندی عائد کرنا غلط ہے۔واضح رہے کہ اعظم خاں نے ملک کو آزاد کرانے والے کارگل شہیدوں کا ذکر ایک انتخابی جلسہ کے دوران کیا تھا۔اس موقع پر عدنان خاں، دانش خاں،خالد امانت ،نتیش کمار،ارجن اور مقصود وغیرہ موجود تھے۔