لکھنو۔ 26مئی (یو این آئی) مودی حکومت کا ایک برس مکمل ہونے پر کانگریس کے ریاستی صدر نرمل کھتری نے کہاکہ ابھی الیکشن ہوجائیں تو وزیراعظم کی غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔
مسٹر کھتری نے کہاکہ مسٹر مودی صرف اپنی حکومت کی تعریف کرنے میں مصروف ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایک برس میں کسان اور تاجر تباہ ہوئے ہیں، مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور عوام پریشان ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت تحویل اراضی قانون کے ذریعہ کسانوں کی زمین چھیننا چاہتی ہے ۔سرکار مکمل طورپر کسان مخالف ہے ۔ یہ کسانوں کی نہیں بلکہ سرمایہ داروں کی سرکار ہے ۔ تاجروں کے ساتھ بھی حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جب کانگریس جی ایس ٹی قانون لارہی تھی تو بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس کی مخالفت کی تھی اوراب حکومت اسے نافذ کررہی ہے ۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ اچھے دن لانے کی بات کہنے والی مودی حکومت نے لوگوں کے برے دن لا دے ئے ۔