پچھلے کچھ عرصے سے کہا جا رہا ہے کہ اشاعت کا زمانہ ختم ہو رہا ہے لیکن نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نہ صرف اشاعت کا دور زندہ ہے بلکہ اس کی واپسی بھی ہو رہی ہے۔
امریکن پبلشرز ایسو سی ایشن نے 1200 کے قریب پبلشرز سے جمع ہونےوالے اعداد و شمار کی بنیاد پر کہا ہے کہ 2015 کے پہلے پانچ مہینوں میں ای کتابوں کی فروخت میں 10 فیصد کمی ہوئی۔
اس کی وجہ قارئین کا کسی صرف ایک میڈیم (پرنٹ یا ای بک) کا انتخاب کرنے کے بجائے دونوں میڈیم کا استعما ل ہے۔
خیال رہے کہ ای ریڈرز کی فروخت میں بھی کافی عرصہ سے کمی دیکھی جا رہی ہے ۔
فارسٹر ریسرچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایک کروڑ بیس لاکھ ای ریڈرز فروخت ہوئے ، جبکہ 2011 میں یہ تعداد دوکروڑ تھی۔ ای بکس کی فروخت میں کمی کی ایک وجہ ان کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہے۔