دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کے ہیکروں نے متحدہ عرب امارات کے کثیر الاشاعت اخبار’’الاتحاد‘‘ اور ابوظہبی ٹیلی ویژن چینل کی ویب سائٹ ہیک کر لیں جس کے نتیجے میں ویب سائٹ پر خبروں کی اشاعت کا کام کئی گھنٹے تک معطل رہا۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اخبار’’الاتحاد‘‘ کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’’ٹیوٹر‘‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں دونوں اداروں کی ویب سائیٹس کو ہیک کیے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ اخبار کی ٹیکنیکل ٹیم نے ویب سائیٹس کو کافی حد تک بحال کرلیا ہے۔
فی الحال کسی گروپ کی جانب سے ہیکنگ کی اس واردات کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم ہیک کیے جانے کے بعد جو بیا
ن ان ویب سائیٹس پرپوسٹ کیا گیا تھا اور میں دولت اسلامی عراق وشام ہی کی عبارت تھی۔ یہ نام شدت پسند تنظیم ’’داعش‘‘ استعمال کرتی ہے۔
مبصرین کے خیال میں عین ممکن ہے کہ یہ کارروائی داعش کے کسی ہمدرد گروپ کی جانب سے کی گئی ہو گی۔ خیال رہے کہ حال ہی میں داعشی جنگجوئوں امریکی جریدے’’نیوز ویک‘‘ کی ویب سائٹ بھی ہیک کرلی تھی۔