نئی دہلی(بھاشا)یو پی اے حکومت کو مکیش امبانی کے چلانے سے مطا بق عام آدمی پارٹی (عاپ) کے الزامات کوخارج کرتے ہوئے وزیر مالیات پی چدمبر م نے آج کہا کہ ہدف سے کم گیس پیدا وار کولیکر ریلائنس انڈسٹریز پر جرمانہ عائد کیا گیا اور گیس قیمت میں کسی اضافے کی منظوری دینے سے قبل بینک گارنٹی واپس لے لی جائے گی۔چدمبرم ریلائنس اور دوسرے سبھی قدرتی گیس پیدا کرنے والوں کو اپریل سے گیس کی قیمتوں کو تقریباً دو گنا کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کا حصہ رہے ہیں۔ انہو ںنے دہلی کی سابقہ عاپ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم وزیر ورپا موئلی اور دوسرے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے مضحکہ خیز
قرار دیا۔
مسٹر چدمبرم نے کیجریوا ل اور ان کی پارٹی کے الزامات کے بارے میں دریافت کئے جانے پر کہا کہ یہ بے بنیاد باتیں ہیں جن کا جواب دینے کا کوئی مطلب نہیںہے ۔انہوںنے کہا کہ پیٹرولیم وزارت نے آر آئی ایل پر زبردست جرمانہ عائد کیا ۔ پیٹرولیم کے پاس انہیں قیمتوں میں اضافے کے زیر التوا مد کو لیکر گیس کی جتنی مقدار کی فراہمی نہیں ہوئی اس کی بینک گارنٹی دینی ہو گی ایسے میں کوئی یہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ کوئی کارو باری سرکار چلا رہاہے ۔ حکومت نے کے جی بیسن سے طے ہدف سے کم گیس کی پیداوار پر آر آئی ایل پر ۸ء ۱ ؍ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ یکم اپریل سے گیس کی بڑھی ہوئی قیمتوں کے سلسلے میں بینک گارنٹی جمع کرنے کو کہا گیا ۔