نیویارک ۔سب سے زیادہ امیر افراد میں شامل ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین موکیش امبانی کا ممبئی واقع فلک بوس’انٹیلیا‘ دنیا کے امیروں میں سب سے مہنگا مکان ہے۔فوربس میگزین کے تازہ شمارے میں یہ بات کہی گئی ہے۔ فوربس میگزین کی اس فہرست میں ہند نژاد فولاد شعبے کے قدآور صنعتکار لکشمی متل کا لندن واقع مکان بھی شامل ہیں۔
سب سے دولت مند ہندوستانی صنعتکار امبانی کے چار لاکھ مربہ فٹ میں پھیلے سیتائیس منزلہ فلک بوس مکان کا نام اٹلانٹک میں قدیم جزیرے کے نام پر ’انتیلیا‘ رکھا گیا ہے۔ فوربس کی دنیا کے سب سے مہنگے مکانوںکی فہرست میں یہ سب سے اوپر ہے۔ فوربس کے مطابق دنیا میں سب سے مہنگے مکانوںمیں مکیش امبانی کے انتیلیا کا نام ہے۔ ایک ارب ڈالر سے دو ارب ڈالر کے درمیان تعمیری لاگت کے ساتھ یہ دنیا کا سب سے مہنگا مکان ہے۔ مکیان میں چھ منزلہ زمین پارکنگ ، تین ہیلی کاپٹر
پیڈس اور اس کے رکھ رکھائو کیلئے مبینہ طور پر چھ سو ملازمین کی ضرورت ہے۔ انتیلیا کو بنانے میں آئے خرچ کو دیکھتے ہوئے فوربس نے اس کا موازنہ ’۷ورلڈ ٹریڈ سینٹر ‘ سے کیا ہے۔ مین ہٹن میں گرائونڈ زیرو کے نزدیک واقع سترہ لاکھ مربع فٹ میں پھیلا ورلڈ ٹریڈ سینٹر باون منزلہ ٹائور ہے اس کی تعمیر دو ارب ڈالر میں بتائی گئی ۔ متل کے لندن واقع کین سنگٹن پیلس گارڈنس میں واقع مکانوں کو دنیا کے اکیس مہنگے مکانوں کی فہرست میں باالتریب پانچویں اور اٹھارہویں مقام پر رکھاگیا ہے ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ متل کے لندن میں انتہائی سلامتی والے اس علاقہ میں تین مکان ہیں۔ اس میں اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک ’نیو-جارجین ‘ محل بھی شامل ہے۔