امبیڈکر نگر: اترپردیش میں امبیڈکر نگر کے بیانا علاقہ میں چولہے کی چنگاری سے لگی آگ میں 33 مکان جل کر راکھ ہوگئے ۔پولیس کے مطابق اکبرپور تحصیل کے دیہات خلاص پور گاؤں میں اگردی کے کچے مکان میں کل شام لگی آگ نے آس پاس کے دیگر مکانات کو بھی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملتے ہی فائربرگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کافی شفقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔آگ میں دو گائیں اور تین بکریاں جل گئیں دیہاتیوں کا اناج کپڑے اور دیگر گھریلو سامان بھی آگ میں جل گیا ۔ اس حادثے میں تقریباً10 لاکھ کی املاک کے جل کر خاک ہونے کا اندازہ ہے ۔حادثہ کے بعد حالات کا جائزہ لینے کے لئے ریاست کے وزیر رام مورتی ورما اور بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدر رام اچل راجبھر نے گاؤں کا دورہ کیا۔