لکھنؤ۔سوشلسٹ فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدرمحمد آفاق نے جاری اپنے بیان میں امت شاہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی ماحول میں ہر لیڈرکو اپنے کردار و عمل کا احساس ہوتا ہے۔ اسے اپنی زمین جب کھسکتی ہوئی نظر آتی ہے تو وہ اپنے منفی ذہنیت کے بیان کی وہ حدیں پار کر جاتا ہے کہ جیسے کہ ملک میںقانون نام کی کوئی چیز ہی نہ ہو، ایسے فرقہ پرست لوگوں کو جو انتخاب کے دوران اشتعال انگیزتقاریر کریں اسے عوام کو اپنے انداز میں بھر پور جواب دینا ہوگا۔اور ایک سچے محب وطن ہونے کا ثبوت دینا چاہیے، امت شاہ نے آج کوئی نیا بیان نہیں دیاہے۔ آر ایس ایس کی تو بنیاد ہی فرقہ پرستی پر منحصر ہے اور بی جے پی اس کے اشاروں پر چلنے والی پارٹی ہے۔ امت شاہ اسی زہریلے کنبے کا ایک رکن ہے ۔ محمد آفاق نے کہا کہ ہمارے اجداد نے اپنی جانوں کوملک کے مفاد کیلئے قربان کردیں اور اس میں مسلمانوں کی قربانیوں کو کم کرکے ن
ہیں دیکھا جانا چاہیے، ہندوستان کا کوئی ایسا گوشہ نہیں تھا جہاں ہمارے علماء نے جان و مال کی قربانیاں نہ دی ہوں، بلکہ دہلی سے جلیان والا باغ تک علماء ومسلمانوں نے جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ محب وطن ہونے کا سب سے بڑا ثبوت اور ملک کی آزادی میں مسلمانوں کا ہی کردار رہا ہے، اور امت شاہ اسرائیل و امریکا کی نفرتوں کو ہندوستان میں لارہاہے کیونکہ صرف یہی مذکورہ ممالک نفرتوں کے سوداگر ہیں، اور جو آر ایس ایس اور بی جے پی کے ذریعہ ملک کو بہت نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔ محمد آفاق نے کہاکہ فرقہ پرستی کے خلاف لوگ ایک پلیٹ فارم پر آجائیں اور ملک کو محفوظ رکھنے اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔