لکھنؤ، 2 فروری (یو این آئی) بی جے پی کے قومی صدر نے آج لکھنؤ کا اپنا دورہ آخری لمحات میں منسوخ کردیا جہاں وہ پارٹی کی رکنیت سازی کی جاری مہم کا جائزہ لینے والوں کے لئے پارٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کرنے والے تھے ۔پارٹی رہنماؤں نے یہاں کہا کہ مسٹر شاہ نے آخری لمحوں میں اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق دہلی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی مہم کی وجہ سے مسٹر شاہ نے اپنا دورہ منسوخ کیا ہے ۔ بھرحال بی جے پی کے دیگر سینیئر لیڈران آج کی میٹنگ میں شریک ہوں گے ۔اس دوران بی ایس پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ دارا سنگھ چوہان آج اپنے ح
امیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔