لکھنؤ(نامہ نگار)سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری محمد اعظم خاں نے بی جے پی رہنما امت شاہ کی جانب سے سماجوادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور اعظم گڑھ کے سلسلہ میں دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امت شاہ جیسے مجرم کو اس لئے چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ ملائم سنگھ یادو جیسے انسانیت دوست پر کیچڑ اچھال سکیں۔ اعظم خاں نے کہا کہ میری زباں بندی کے پیچھے بھی یہی سبب ہے کہ امت شاہ جیسے لوگوں سے جمہوریت کو ک
مزور کرایا جا سکے۔
اپنے تحریری بیان میں مسٹر اعظم خاں نے کہا کہ بی جے پی رہنما امت شاہ پر متعدد مجرمانہ مقدمے ہیں۔ وہ ۲۰۰۲ء قتل عام کے قصوروار ہیںان کے ذریعہ ملائم سنگھ یادو کے خلاف دیئے گئے بیان میں سماج کیلئے خطرناک پیغام دینے کا کام کیا ہے۔ اعظم خاں نے امت شاہ کے بیان کو غیر معیاری بتاتے ہوئے سخت الفاظ میںمذمت کی ہے اوراسے ایک شخص کی شرمناک سوچ اور قوم دشمن کہا ہے۔ اعظم خاں نے کہا کہ پوری بی جے پی کو وہ وقت یاد کرنا چاہئے اور اس پر شرمندہ ہونا چاہئے جب دہشت گردوں کو رہا کرا کر بی جے پی کے وزیر خارجہ نے خصوصی طیارہ سے قندھار پہنچا ملک کی پیشانی پر سیاہی لگائی تھی اور بزدلی کا ثبوت دیا تھا ایسی پارٹی کے رہنما امت شاہ کا بیان شرمناک ہے۔ جس کی ہر طرف سے سخت مذمت ہونا چاہئے۔