یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شکر گزاری کا احساس دل کی صحت کو بہتر بنانے کا سب سے آسان نسخہ ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دل کے ایسے مریض جو اپنی زندگی کی مثبت چیزوں پر شکر گزاری کا اظہار کرتے ہیں ان کی ذہنی اور جسمانی صحت میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آتی ہے۔
اس تحقیق کے دوران ایسے مریضوں کا جائزہ لیا گیا جنھیں دل کے دورہ کا سامنا ہوچکا تھا۔
محققین کے مطابق طرز زندگی میں تبدیلیاں اس صورت میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور دل کی حرکت تھم جانے یا ہارٹ فیل ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کے اندر شکر گزاری کی کیفیت ان کا مزاج، نیند کو بہتر بناتا ہے جبکہ وہ تھکاوٹ اور ورم کی کیفیت سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ شکر گزاری کی کیفیت کو تحریر کرنا دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھا دیتا ہے جس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔
ان کے بقول ایک شکر گزار دل ہی زیادہ صحت مند ہوتا ہے اور اس کے لیے شکر گزاری کے جذبات کو تحریر کرنا انتہائی موثر اور آسان طریقہ ہے جس کا کوئی نقصان بھی نہیں۔