ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا معروف ادیبہ امرتا پریتم کا کردار نبھانے کے لیے تیار ہوگئی ہیں۔بھارتی فلم ساز نے پنجابی زبان کی معروف ادیبہ اور شاعرہ امرتا پریتم کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے ان کی نظر انتخاب پڑی پریانکا چوپڑا پر لیکن پردیش میں پر خاتون باکسر میری کام بن کر مکے برسانے والی پریانکا چوپڑہ کو معروف ادیبہ امرتا پریتم کا کردار ادا کرنا گوارا نہیں اس لیے انھوں نے انکار کر دیا جس کے بعد یہ کردار دبنگ فلم میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین اور فلم ناقدین کو متاثر کرنے والی سوناکشی سنہا اس کردار کو نبھانے کے لیے تیار ہو گئیں۔ دبنگ گرل کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اس پروجیکٹ کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سوناکشی سنہا اس فلم میں امریتا پریتم کا کردار نبھانے کے لیے تیار بھی ہو گئی ہیں۔اس فلم کو ’’بامبے ٹاکیز‘‘ کی فلم ساز آشی دوآ بنا رہی ہیں۔سوناکشی سنہا کے قریبی ذرائع کے مطابق ’’سوناکشی اس کردار کو ادا کرنے کے لیے تیار ہیں‘ اگر کوئی تاخیر ہے تو بس سائن کرنے کی تاخیر ہے‘ وہ اس پروجیکٹ کے لیے بہت پرجوش ہیں‘‘۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب سوناکشی کسی سوانحی فلم میں کام کریں گی‘ اس سے قبل انھوں نے دبنگ میں اپنی اداکاری سے ناضرین اور فلم ناقدین دونوں کو متاثر کیا ہے۔ دوسری طرف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ارجن کپور میں ان دنوں محبت کے چرچے بھی ہیں اور دونوں ناصرف ہمسائے ہیں بلکہ کئی ایک مقامات پر ایک ساتھ بھی دیکھے گئے ہیں‘ سوناکشی اور ارجن کپور نے چھٹیاں بھی ایک ساتھ گزاری ہیں اور انھیں ان دنوں ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔اس سب کے باوجود دونوں اداکاروں نے اپنے اس تعلق کو اب تک لوگوں سے چھپائے رکھنے کے بھی جتن کیے ہیں‘ ان کے خاندان اور دوست بھی ان کی محبت کے اس رشتے سے واقف ہیں۔ دونوں کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ ان میں محبت پروان چڑھنے کے ساتھ ساتھ خلوص اور ایمانداری والا جذبہ بھی پایا جاتا ہے اور یہاں تک کہ دونوں ایک دوسرے کے کھانوں سے بھی محبت رکھتے ہیں اور ان کی یہ نئی پروان چڑھتی محبت کے بارے میں ان کے قریبی حلقوں میں بھی نیک جذبات پائے جاتے ہیں۔