نئی دہلی۔ 26 دسمبر (یو این آئی) ریلوینے نئی دہلی ۔کالکا اور نئی دہلی۔ امرتسر سورن شتابدی ایکسپریس ٹرینوں میں ہر سیٹ پر تفریح اور اطلاعات کی جدید سہولیات والے ایل سی ڈی ٹی وی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے کے ایک ترجمان نے یہاں بتایا کہ 1200512006 کالکا شتابدی ایکسپریس اور 1202912030 امرتسر سورن
شتابدی ایکسپریس گاڑیوں میں اس کا ٹرائل شروع کیا جارہا ہے اور تین مہینے کے اندر دونوں گاڑیوں کی تمام سیٹوں کے پیچھے کی طرف ایل سی ڈی ٹی وی لگا دیئے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق اس ٹی وی پر مسافروں کو گاڑی کی رفتار، موجودہ صورتحال اور آنے والے اسٹیشنوں کی اطلاع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خبریں، معلوماتی، تفریحی ، بچوں کے پروگرام اور سنیما وغیرہ کے چینل اور ریکارڈیڈ فلمیں اور گیمس وغیرہ دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ، ریلوے ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ جیسی سہولیات بھی بعد میں دستیاب کرائی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق مسافروں کو اس سروس کے استعمال کے لئے کچھ نہیں دینا ہوگا ۔ اس سروس کے تحت مسافروں کو گاڑی میں سوار ہونے پر ہوائی جہاز کے مسافروں کی طرح ایک ہیڈفون ملے گا جسے سفر ختم ہونے کے بعد واپس کرنا ہوگا۔ترجمان نے بتایا کہ یہ سروس فراہم کرنے والالائسنس فیس کے طورپر ریلوے کو پانچ برس کے لئے 17ء2 کروڑ روپے دیگا جس کی تلافی اور کمائی وہ اشتہارکے ذریعہ کرے گا۔ یہ سروس فراہم کرنے والے کو بیس فیصد ٹائم سلاٹ اشتہار کے لئے دیا جائے گا۔ ریلوے بھی سوچھتا ابھیان، سیفٹی کے تعلق سے عوامی فلاح و بہبود کے اشتہار نشرکرے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ ان دونوں گاڑیوں میں یہ تجربہ کامیاب ہونے کے بعد آئندہ برس سے دیگر شتابدی گاڑیوں میں بھی یہ سہولت شروع کی جائے گی۔ اس سروس سے مسافروں کے ساتھ ساتھ ریلوے اور سروس فراہم کرنے والے کو بھی فائدہ ہوگا۔انہو ں نے بتایا کہ دونوں گاڑیوں میں سروس فراہم کردہ کا انتخاب ٹنڈر کے ذریعہ کیاگیاہے اور یہ کام حاصل کرنے کے لئے یہ خدمت فراہم کرانے والے کاروباریوں نے خوب دلچسپی بھی ظاہر کی ہے۔