سرینگر:جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کے دوران مزید ایک عقیدت مند کی موت ہو گئی ہے جس کے بعدیاترا کے دوران مرنے والوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔یاترا کنٹرول روم (وائ¸ س¸ آر) کے ایک افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ نیپال کے وشرام پورا کے 68 سالہ رامدان مشرا کو پہلگام یاترا کے راستے میں شیشناگ کے پاس دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوری طور پر قریبی طبی کیمپ لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔دو جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا 59 دنوں بعد رکشا بندھن کے دن 29 اگست کو ختم ہو جائے گا۔