ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ جو امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان جیسے سپراسٹارز کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں رنیور سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے لیے سخت بے چین ہوں کیونکہ وہ لیجنڈ اداکار کشور کمار کی یاد تازہ کردیتے ہیں۔یہ بات انھوں نے ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ میں اپنے کیریئر کے ا?غاز میں ہی امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان جیسے سپراسٹارز کے ساتھ کام کرچکی ہوں، یہ دونوں مجھے بہت پسند ہیں مگر اس کے باوجود میں ا?نجہانی کشور کمار کی بہت بڑی پرستار ہوں اور رنویر سنگھ کی اداکاری دیکھ کر کشور کمار ذہن میں ا?جاتا ہے۔اگر مجھے رنویر کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو یہ میرے لیے بہت دلچسپ ہوگا۔ امریتا راؤ جو ’’ویواہ ‘‘ ،’’ویلکم ٹو ساجن پور‘‘ اور ’’جولی ایل ایل بی‘‘ جیسی فیملی اورینٹڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر میں ایسی فلمیں ہی کی ہیں جو خاندانوں کے حالات پر مبنی ہیں اور مستقبل میں بھی ایسی ہی فلموں کام کرنے کوترجیح دوں گی اور اسی لیے اب تک کئی فلموں کو چھوڑ چکی ہوں کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ جب اپنے ماضی کی فلمیں دیکھوں تو خود کو بہتر اور اچھا محسوس کروں۔ اطلاعات کے مطابق امریتا راؤ اس وقت پرکاش جھا کی فلم میں مصروف ہیں۔