واشنگٹن……فضا میں اْڑتے چھوٹے چھوٹے ڈرون طیاروں نے جہاں دنیا بھر میں اپنی افادیت کے بل بوتے پر دھوم مچا رکھی ہے وہیں اب یہ پانی پر تیرتے ہوئے بھی دکھائی دیں گے۔جی ہاں امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ایسے جدید ڈرونز تیار کر لئے ہیں جو پانی کے اوپر تیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کے تیار کردہ یہ ڈرونز وائی فائی اور دیگر ڈیوائسس کی مدد سے رابطے میں رہیں گے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں انہیں پانی کی صفائی اور دیگر اہم تجربات کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔