نیویارک…امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا کے پہاڑی علاقے میں غیر متوقع برف باری نے نظام زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ،شدید برف باری کے باعث مغربی امریکا سے ملانے والی ایک اہم شاہراہ بندہوگئی اور سرکاری دفاتر بند کردیے گئے۔
ریاست ساوٴتھ ڈکوٹاکے علاقے بلیک ہلز میں شدید برف باری کے باعث مغربی امریکاکو ملانے والی اہم شاہراہ بند ہوگئی ہے۔گورنرڈکوٹا کے حکم پر بلیک ہلز اور جنوب مغربی علاقے کی 6 کاوٴنٹیز میں ریاستی دفاتر بند کردیے گئے۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق بلیک ہلز میں 49 سینٹی میٹر اور وائیومنگ میں 10 سینٹی میٹر برف پڑی۔ ریاست وائیومنگ کے علاقے کیسپر میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔میدانی علاقوں میں تیز ہواوٴں اور شدید برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔