واشنگٹن:امریکہ، چین کی ان کمپنیوں پر آئندہ ہفتے سے پابندی لگانے کی تیاری میں ہے جنہیں چین کے ھیکروں کی طرف سے امریکہ کی تجارتی خفیہ اطلاعات کی سائبر چوری سے فائدہ ہوا ہے ۔ایک اخبار میں کل شائع رپورٹ میں تین امریکی حکام کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ چینی کمپنیوں پر آئندہ ہفتے سے پابندی کا امکان ہے ۔
اس میں بتایا گیا ہے کہ چین کے صدر زی جن پنگ کے امریکی دورے سے قبل یہ پابندی لگائی جا سکتی ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ اپنی سرکاری ایجنسیوں اور 42 کروڑ موجودہ اور سابقہ سرکاری ملازمین سے متعلق خفیہ اطلاعات کو چرانے کا الزام چین پر عائد کر رہا ہے ۔ اگرچہ چین نے اس طرح کے الزامات کی ہمیشہ تردید کی ہے ۔