واشنگٹن: امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام میں اسلامی مملکت کی فورسیز پر 9 حملے کئے اور اس کے علاوہ عراق میں بھی اس تنظیم کو 10 جگہ نشانہ بنایا گیا۔ یہ بات یہاں ایک بیان میں جاری کرکے بتائی گئی ہے ۔شام میں اتحادی فورسیز نے الحسکہ کے نزدیک اسلامی مملکت پر حملے کئے ۔ 5 حملوں میں ان کی جنگی اکائیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ان کے مورچوں بنکروں اور ایک عمارت کو برباد کردیا گیا۔ فورسز نے حلب کے نزدیک بھی تین حملے کئے اور دیرالزور کے نزدیک ایک پل کو نشانہ بنادیا۔ کل سے عراق بھر میں فضائی حملے کئے جارہے ہیں۔ رمادی کے نزدیک تین حملے کرکے مورچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک دھماکہ خیز ڈیوائز کو بھی تباہ کردیا گیا۔ فورسز نے الحوائجہ ، بیجی، مخمور، سنجر اور تل افار میں اسلامی مملکت پر حملے کئے ہیں۔