نیویارک، 14 فروری (یو این آئی) امریکہ کے جنوبی اور مشرقی ساحل پر برفیلے طوفان اور شدید برف باری کی وجہ سے کم از کم 17 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔اسی طوفان کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ تقریباً سات لاکھ 40 ہزار گھروں اور کاروباری قیمتوں پر بجلی نہیں ہے اور تقریباً 6 ہزار 900 امریکی پروازوں کو رد کردیا گیا ہے اور 900 پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔جنوب مشرقی علاقہ میں قہر برپا کرنے والے اس برفیلے طوفان نے اب شمال کی طرف بڑھنا شروع کردیا ہے ۔ واشنگٹن کے آس پاس سرکاری دفاتر اسکول اور ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا ہے۔طوفان سے متعلق حادثات میں کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی علاقوں میں رہنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مزید خراب موسم کے لئے تیار رہیں ۔ کئی انچ برف گرنے کا امکان ہے۔