حزب اللہ عراق کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ، عراق میں فوجی مداخلت کرکے عوامی قوت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ عراق کے ترجمان جعفر الحسینی نے داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے کے لئے عراق میں امریکہ کی فوجی مداخلت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ داعش دہشت گرد گروہ کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے اس لئے وہ اس گروہ کو تباہ کئے جانے کے خلاف ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ عراق کو تقسیم کئے جانے کی سازش کر رہا ہے-
حزب اللہ عراق کے ترجمان نے کہا کہ عراقی عوام اپنے ملک امریکی فوجی موجودگی کے خلاف ہیں۔
دوسری جانب عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ علی البدری نے بھی داعش کے خلاف مہم میں امریکی فوجیوں کی شراکت کے بارے میں کہا ہے کہ داعش کے خلاف مہم کے بہانے عراق میں امریکی کی فوجی مداخلت کا مقصد عراق کو تقسیم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی کارکردگی پر اس ملک کے وزیراعظم حیدر العبادی نے بھی بارہا تنقید کی ہے-