نیویارک: نیویارک میں جیل سے دو قیدیوں کو بھاگنے میں مدد دینے والی جیل کی 51 سالہ ملازمہ پر فرد جرم عائد کرلی گئی۔ خاتون ملازمہ نے غلطی تسلیم کرلی ہے۔ جوئیسی مچل کے مطابق وہ د ونوں قیدیوں کیساتھ جنسی تعلقات کے سحر میں مبتلا ہوگئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق 6 جون کو نیویارک کی ہائی سکیورٹی جیل سے رچرڈ میٹ اور ڈیوڈ سویٹ فرار ہوگئے تھے۔ رچر ڈ میٹ کو تو26 جولائی کو گولی مار دی گئی تھی جبکہ سویٹ کو کینیڈین بارڈر کے قریب سے زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا تھا۔ خاتون کو قیدیوں کی مدد کرنے پر 2 سے 10 سال کی سزا ہوسکتی ہے، سزا کیلئے عدالت کی سماعت 28 ستمبر کو ہوگی۔ خاتون جیل کی ٹیلر شاپ میں انسٹرکٹر تھی، مچل کے مطابق رچرڈ میٹ نے اس کا بوسہ لیا تھا جبکہ اس نے اپنی عریاں تصاویر بھی دونوں قیدیوں کو بھجوائی تھیں۔ خاتون کے مطابق قتل کے دونوں ملزموں نے کہا کہ وہ جلد باہر آجائیں گے اور پھر وہ ایک ساتھ ہونگے۔