سینٹے نیئل (امریکہ)، 14 دسمبر (رائٹر) امریکہ کے صوبہ کولوریڈو میں ایک اسکولی طالب علم نے فائرنگ کرکے اپنے دو ساتھیوں کو زخمی کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔یہ واقعہ صوبہ سینٹے نیئل علاقہ کا ہے مقامی شیرف گریسن رابسن نے بتایا کہ یہاں اریپا ہوئے ہائی اسکول میں ایک طالب علم کی اپنے ٹیچر کے ساتھ تکرار ہوگئی تھی۔ کل دوپہر وہ بندوق لہراتا ہوا اسکول میں داخل ہوا اور اس ٹیچر کا نام لے کر للکار ۔ لیکن وہ ٹیچر اسکول سے بھاگنے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد اس نے فائرنگ شروع کردی جس میں دو طالب علم زخمی ہوگئے ۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔مسٹر رابسن نے بتایا ہے کہ بعد میں ایک کمرے سے حملہ آور کی لاش ملی اس نے خود کو بھی گولی مارلی تھی ۔ شاید اسے خوف تھا کہ اب وہ پکڑلیا جائے گا ۔اس واقعہ سے اسکول میں کھلبلی م گئی بعد میں پولیس نے اسکول اور آس پاس کے تجارتی اداروں کو خالی کرایا واقع سے ایک دیسی بم بھی ملا ہے۔