نیو یارک:امریکی ریاست مشی گن میں تیز ہواو[؟]ں کے ساتھ بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے ۔ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابقل مشی گن کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی۔
امریکی ریاست مشی گن میں تیز ہواو[؟]ں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے سڑکوں کو ندی نالوں میں تبدیل کردیا، مسلسل بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی،سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا ہے جس میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں ہیں اور ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے ۔صرف اتنا ہی نہیں بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔
مواصلاتی رابطے بھی منقطع ہیں، محکمہ موسمیات نے مشی گن کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں فلڈ وارننگ جاری کردی ہے ۔