واشنگٹن ،10دسمبر(رائٹر )امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے نواح میں پیر کے روز ایک پرائیویٹ جیٹ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ یہ طیارہ وہاں کے ایک مکان پر گر گیا جس کی وجہ سے مکان میں موجودایک خواتین سمیت 2 بچوں کی موت ہوگئی۔واقعے کے تعلق سے مونٹ گومری پولس نے بتیا کہ حادثے کے وقت خواتین ماریہ(36) اپنے دو چھوٹے بچوں کول(3)و ڈیون(6) کے ساتھ گھر پر ہی تھیں اور اپنے ان بچوں کو ا گ اور دھوئیں سے بچاتے ہوئے اپنی جان گنوادی۔حادثے میں جن تین دیگر لوگوں کی موت ہوئی ہے اس میں طیارہ کے پائیلٹ
میچیل ر وزنبرگ، ڈیوڈ ہارٹ مین اور چیجی اونک اوگ بکا شامل ہیں۔یہ تمام افراد شمالی کارلونیا کے رہنے والے تھے۔حادثے کے تھوڑی دیر قبل خاتون سوشل سائٹ فیس بک پر خاتون نے لکھا تھا کہ وہ ا ج گھر پر ہی رہنا چاہتی ہے اور وہ اپنے بچوں کے ساتھ ٹیلی ویزن دیکھے گی۔پولس نے بتایا کہ حادثے کی جانچ کی جارہی ہے حالانکہ طیارہ کے کسی پرندے سے ٹکرانے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔